لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی‘بجلی کی قیمت بڑھنے کی وجہ وہ مہنگے معاہدے ہیں جونوازشریف کے دورمیں کیے گئے‘نواز شریف نے ڈیل کرکے اپنے بھائی اور بیٹی کیلئے حکومت لی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے قائدنوازشریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے حماداظہر کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے کہا کہ ڈالر ان کے دور میں 105کا تھا لیکن انہوں نے جس طرح ڈالر کو ایک سو پانچ پر رکھا اس کی وجہ سے 2017ء میں معاشی بحر ان آیا‘نوازشریف کے پیدا کردہ معاشی بحران کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی حکومت میں سنبھالا۔