• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، فواد ہاشم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے چین کے قونصل جنرل زاو شی رن (Zhao Shiren) سے ملاقات کی۔ وائس قونصل وانگ یاکیانگ یعقوب( Wang Yaqiang Yaqub) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔زاو شی رن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبے ترقی کی نئی منازل طے کریں گے، گوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اس منصوبے کا جلد افتتاح ہوگا۔حکومت پاکستان کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت کے لئے 2 لاکھ سٹوڈنٹس کو چین بھیجنے کے منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔
ملتان سے مزید