• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنے کا ڈھونگ اب ختم کیا جائے، فضل الرحمان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ میں پوری سنجیدگی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے کا ڈھونگ اب ختم کیا جائے ، بھارت کو برا کہیں گے لیکن یہ نہیں دیکھیں گے کہ وہ کیوں ترقی کررہا ہے، افغان کرنسی مستحکم، ہمارا پیسہ نیچے جارہا ہے، لکی مروت میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس طرح معاملات نہیں چلیں گے کہ صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور ہمارے قبائل بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہوں، ان کے بچے اور خاندان محفوظ نہ ہوں، ہم نے تو آپ کا ساتھ دیا، اس خطے اور پاکستان کیلئے امن کی بھیک مانگی تھی اور یہ مشن لے کر الیکشن سے پہلے افغانستان چلا گیا تھا، وہاں کی قیادت سے بات کی اور کامیاب ہو کر واپس آیا لیکن آج اس کامیابی کو ناکامی میں کس نے بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کی بنیاد پر منتخب لوگوں کو عوام کا نمائندہ تصور نہیں کر سکتے، امریکا دہشتگردی کیخلاف کوئی جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ وہ دہشت گردی کا خالق ہے، تمام قوم پرست جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ہمارے حقوق پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی قوتیں میرے ملک کی مذہبی شناخت کو بھی ختم کرنا چاہتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید