• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبولیت کی راہ میں مقبولیت، شیر افضل کی صوابی جلسے میں شرکت روکنے کیلئے کارروائی

اسلام آباد (فاروق اقدس)قبولیت کی راہ میں مقبولیت ، شیر افضل کی صوابی جلسے میں شرکت روکنے کیلئے کارروائی ،وزیراعلیٰ کے پی کے نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان کو اپنے موقف سے قائل کرلیا ، پارٹی میں داخلی سطح پر تنازعات کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی مسلسل کوششوں کے بعد پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے اتوار کو اڈیالہ جیل میں ان کی ملاقات ہوگئی ،بقول شیر افضل بانی چیئرمین نے انہیں گلے لگایا تمام گلے شکوے دور ہوگئے ،نیا ٹاسک بھی مل گیا۔ واضح رہے کئی ماہ تک شیر افضل کو پارٹی امور سے باہر رہنا پڑا ،پھر ان کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا اور قومی اسمبلی سے ان کی رکنیت واپس لینے کا بھی فیصلہ ہوچکا ، تاہم ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ ان کے تمام معاملات طے ہوگئے تھے اور ان کے خلاف تنظیمی کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ بھی ہوگیا تھا لیکن رواں ماہ کے آغاز پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کے دوران ان سے یہ استدعا کی کہ شیر افضل مروت کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ 5اگست کو صوابی میں ہونے والے جلسے کے بعد سامنے لایا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید