• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6اضلاع میں ڈیڈک چیئرمینز کی عدم تقرری کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ

پشاور(نیوزرپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختون خوا کے 6اضلاع میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈک) کے چئیرمینوں کی عدم تقرری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے رٹ پٹیشن سلطان محمد خان کی وساطت سے ارکان صوبائی اسمبلی احمد کنڈی اور ثنااللہ نے دائر کی ہے جس میں صوبائی حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا ، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ارکان صوبائی اسمبلی ہیں اور اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں وزیراعلی ٰخیبر پختون خوا نے جولائی میں 30 مختلف اضلاع کےلئے ڈیڈک کمیٹی کے چئیرمینوں کا تقرر کیا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، کوہستان، کرم ، اپرچترال ، اپردیر کو اس میں نظرانداز کیا گیا۔ وزیراعلی خیبر پختون خوا نے محض اس بنیاد پر ان اضلاع میں تقرری نہیں کی کہ وہاں پر اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کامیاب ہوئے ہیں جو کسی طور پر درست نہیں کیونکہ ائین پاکستان کے تحت وزیراعلی اس بات پر پابند ہے کہ وہ تمام امور میں یکسانیت اور آئینی تقاضے پورے کرے گا تاہم بدقسمتی سے وہ اس ضمن میں اپنی ڈیوٹیاں نبھانے میں ناکام رہا ہے۔ رٹ پر سماعت آئندہ چند روز میں ہوگی۔
پشاور سے مزید