• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی نے سب کو گلے لگایا، ہمیں کسی نے نہیں لگایا، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے عباسی شہیداسپتال میں متحدہ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی شجر کاری مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی میں پنجاب سمیت ملک بھر سے لوگ یہاں آکر آباد ہوئے ہم نے سب کو گلے سے لگایا لیکن کیا کسی نے ہمیں گلے سے لگایا، ملک میں اسوقت اپر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مشکلات کاشکار ہیں، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے کہ جس میں پڑھے لکھے طبقے کے نوجوان اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں اور اس وطن عزیز کو ایسی بلندیوں پر لے جائیں کہ جس کا خواب ہمارے اجداد نے دیکھا تھا ، کراچی پاکستان کو چار ہزار ارب کا ٹیکس اور ملک کو ساٹھ فیصد ریونیو دیتا ہےکراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے لیکن اس شہر کو اتنی قربانیاں دینے کے باوجود حکمرانوں نے سوائے تعصب کے کچھ نہیں دیا، عباسی شہید اسپتال کو ہم نے کراچی کا بہترین اور اچھا اسپتال بنایا تھا ماضی میں یہاں زندگی بچانے والی تمام دوائیں ہو تیں تھیں لیکن سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں نے اس اسپتال کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ،اس شہر اور صوبے کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت برباد کیا جا رہا ہے ہم اس شہر کیلئے ہر جگہ آواز حق بلند کررہے ہیں لیکن ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں، دبئی پراپرٹی لیکس میں سب سے زیادہ پیسہ سندھ کی کرپشن کا ہے، آنے والے دور میں سب کا احتساب ہوگا ، موج مستی اور کرپشن کا وقت ختم ہو چکا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید