لاہور(این این آئی)قومی ادارہ صحت نے لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی، نمونے مثبت آنے پر پولیومہم شروع کی جائے گی، مہم مخصوص علاقوں میں ہوگی۔انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ڈسپوزل اسٹیشن کے نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ قومیادارہ صحت کو یہ نمونے7اگست کو بھجوائے گئے تھے۔ انچارج انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ نمونے مثبت آنے پر انسدادپولیومہم شروع کی جائے گی، انسداد پولیو مہم 10ستمبر سے مخصوص علاقوں میں ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال 16بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے بلوچستان میں 12 کیسز ہیں۔