خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)خیرپور میں قومی شاہراہ پر سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی سوات سے کراچی جانے والی کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد اسلحے کا کاروبار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان گرفتارڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی پریس کانفرنس ،تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے سوات سے کراچی جانے والی کار سے غیر قانونی اسلحے کی کھیپ برآمد کر لی سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی کے بعد ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے ڈی ایس پی سی آئی اے امداد سولنگی کے ہمراہ ببرلو تھانے میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ مشکوک کار کے کراچی کی طرف جانے کی اطلاع پر ڈی ایس پی سی آئی اے امداد سولنگی کو مشکوک کار کا تعاقب کرنے اور کار کی تلاشی لینے کا حکم دیا گیا جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے نے اپنی فورس کے ہمراہ مشکوک کار کو روک کر کار کی تلاش لی تو کار سے 20کلاشن کوف 40میگزین اور سینکڑوں راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ کار میں سوار دو ملزمان فیض محمد بنجاری اور عرفان پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق غیر قانونی اسلحےکا کاروبار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے ساتھ ہے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزما ن سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں، انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ پر کامیاب کارروائی کرنے پر سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی امداد سولنگی اور ان کے عملے کو شاباش دی ہے ۔