کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کی بندرگاہ کیماڑی کےقریب بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں ساحل پرآگئیں۔
متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ یہ مچھلیاں سمندر میں آلودگی کے باعث ہلاک ہوئی ہیں۔تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا بتانا ہے کہ شدید موسمی حالات، طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث سمندر کے کنارے پر ہل چل ہوتی ہے۔
اس کے باعث کراچی ہاربر پر تمر کے علاقے اور ساحلی علاقوں میں موجود سیڈیمنٹ سمندری پانی میں گھل مل کر اسے آلودہ کر رہا ہے جس سے مچھلیاں ہلاک ہورہی ہیں۔