کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سند ھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو نے کا اعلان کیا ہے ۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ کنواں- 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی ۔ اور 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ۔ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی نئی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ کھلیں گی۔