• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر اپیلز کراچی کی 4 سالہ ایکس پاکستان رخصت منسوخی کا تاریخ ساز فیصلہ

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) کمشنر اپیلز کراچی کی 4سالہ ایکس پاکستان رخصت منسوخی کا تاریخ ساز فیصلہ، ایف بی آر کے نئے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کراچی کے کمشنر اپیلز ون ثناء اللہ نوازانی کی 1460ایام کی ایکس پاکستان رخصت دیئے جانے کے نوٹیفکیشن نمبر 2057آئی آر ون 2024ء مجریہ 6اگست 2024ء کو منسوخ کرنے سے پہلے ایف بی آر کے 11ممبر صاحبان میں سے ڈیوٹی پر موجود اپنی ٹیم کے تمام ممبرز کے ساتھ جامع مشاورت کی۔بیوروکریسی کے بعض افسران غیرملکی شہریت کیلئے طویل رخصت لیکربیرون ملک جا بیٹھتے ہیں ذرائع کے مطابق اُنہوں نے چودہ سو ساٹھ ایام (4سال) کی ایکس پاکستان ایکسٹرا آرڈنری رخصت کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کیلئے 30اگست 2024ء کو جو نوٹیفکیشن نمبر 2298آئی آر ون 2024ء جاری کیا وہ وزیراعظم شہباز شریف کی اُن ہدایات کا آئینہ دار ہے۔ یہ بات ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جنگ کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایکس پاکستان لیو کو ایکسٹرا آرڈنری رخصت کا درجہ حاصل ہے۔ یہ کسی افسر کا استحقاق نہیں ہے۔ ادارے کا سربراہ اس بارے میں مکمل اختیار رکھتا ہے کہ وہ دو سال یا چار سال کی جو بھی ایکس پاکستان لیو لی گئی ہو اسے اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے منسوخ کر سکتا ہے۔ اس عہدیدار نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ادارے‘ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے جس پر ایف بی آر کے سینئر حکام بیحد خوش ہیں کیونکہ مشاورت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان کی بیورو کریسی کے کئی افسران بالعموم اور ایف بی آر بیورو کریسی کے متعدد افسران بالخصوص بیرون ممالک اسٹڈی کے اسکالرشپس اپنے اثرو رسوخ سے حاصل کر لیتے ہیں۔ کوئی پی ایچ ڈی بمعہ جملہ اخراجات کا سکالر شپ لیکر باہر چلا جاتا ہے اور کوئی دوسرے اسکالرشپ کاغذات میں دکھا کر ملک سے باہر عام طور پر امریکہ‘ کینیڈا کے اُن ممالک میں ایکس پاکستان لیو لیکر چلے جاتے ہیں جہاں مسلسل پانچ سال رہ کر وہ اُس ملک کے قوانین کے مطابق اُس ملک کی شہریت/قومیت کے حقدار بن کر وہاں کے شہری بن جاتے ہیں اور پھر باقی عمر وہیں پر گزارتے ہیں۔ پاکستان کے ایک سینئر بیورو کریٹ نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کے ساتھ بتایا کہ ثناء اللہ نوازانی اپیلز کمشنر کراچی سے پہلے بھی حکومت اور ایف بی آر کے افسران اسٹڈی کے اسکالرشپس اپنے اثرو رسوخ سے حاصل کر کے ملک سے گئے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید