کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس کے سابق ترجمان اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سائٹ قمر زیب ستی انتقال کر گئے۔پولیس ترجمان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔