اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خا قان عبا سی نے منگل کے روز محمود اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہ ٹی ٹی اے پی محمود خان اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی ۔دونوں رہنماؤں نے آل پارٹی کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ۔موجود ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔