کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کی جار ہی ہے ، اب تک کراچی کے مختلف علاقوں میں نجی شعبے کی مدد سے 3 ہزار کیمرے لگائے جاچکےہیں اور مزید کی تنصیب جاری ہے،کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے، شہر میں اوسط وارداتیں 252 یومیہ سے کم ہوکر 107 یومیہ پر پہنچ گئیں ہیں، جبکہ انویسٹی گیشن کے شعبے کو مضبوط کیا ہے ، شہر میں ڈیٹیکشن کا تناسب 60 فیصد ہوگیا ہے جو امریکا سے بھی بہتر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)میں ظہرانے سے صنعتکاروں سے خطاب میں کیا، تقریب سے کاٹی کے صدر جوہر قندھاری نے بھی خطاب کیا ۔