• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کے خاندان کی دو ہیکٹر اراضی بھارت میں نیلام

نئی دہلی(صباح نیوز)پاکستان کے سابق آرمی چیف پرویز مشرف مرحوم کے خاندان کی دو ہیکٹر اراضی بھارتی ریاست اترپردیش میں نیلام کر دی گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے پرویز مشرف خاندان کی اراضی کو دشمن کی جائیداد قرار دے کر1.38 کروڑ انڈین روپے (ساڑھے چار کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام کر دیا ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق لکھنو کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوٹانہ گاوں میں پرویز مشرف کے خاندان نورو کے نام پر تقریبا دو ہیکٹر اراضی رجسٹرڈ تھی ۔

ملک بھر سے سے مزید