• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے بڑھتے کیس،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب راولپنڈی پہنچ گئے

راولپنڈی (اپنےرپورٹرسے) راولپنڈی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا تھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث ڈینگی دن بدن خطرناک ہوتا جارہا ہے اورکنفرم مریضوں کی تعداد131ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے انسداد ڈینگی سپرے اور فاگنگ نہ ہونے کی شکایات پائی گئی ہیں۔ڈینگی کی بگڑتی صورتحال کے باعث سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب محمد اقبال بھی راولپنڈی پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کو بھی حتمی رپورٹ آنے تک ہسپتالوں میں رکھا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ33 ڈینگی کے مریض ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ دریں اثناءڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سینٹری پٹرول نےتنخواہوں کی کٹوتی کے خلاف صوبائی محتسب سے رجوع کرلیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید