اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کوآرڈنیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا ہےکہ کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد میں تحفظ ختم نبوت کا پرچم بلند سے بلند تر رہے گا ۔کوئی گروہ اور سازشی عناصر کبھی بھی عظمت رسولؐ اور ذکر رسولؐ کی روشنی کم نہیں کر سکتے۔ پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا کہ 50 برس قبل 7 ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کرکے قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا۔