اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ مورخہ 25 ستمبر2025 ، صبح07:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک، اسلام آباد سرکل،سکیم۔II، راولپنڈی سٹی سرکل،پشاور روڈ، ڈھوک چوہدریاں،اظہر آباد،راولپنڈی کینٹ سرکل،سواں ،آر سی سی آئی ایکسپریس،ہمک،ماڈل ٹائون،سرور شہید،صبح09:00 بجے سے دن14:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،پنڈی پوائنٹ،کوہالہ،پی سی فیڈرز،جی ایس او سرکل، تھلیاں،تھرکال،بارال،آزاد پٹن فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔