راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈینگی سروے کی آڑمیں عورتیں خاتون خانہ کوبے ہوش کرکے واردات کرگئیں ،ذرائع کے مطابق تھانہ چک لالہ کے علاقہ رحمت آباد میں 3عورتیں جنہوں نے خود کو انسداد ڈینگی سروے کرنےوالی ورکرز ظاہر کیا ایک گھرمیں داخل ہوئیں ،اور خاتون خانہ کو بے ہوش کرکے گھر سے رقم اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئیں ۔