• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو گزا روڈ پر 2 مشتبہ موٹرسائیکل سواروں سے ایک کروڑ روپے برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوگزاروڈ پر2مشتبہ موٹرسائیکل سواروں سے ایک کروڑروپے برآمد کرلئے گئے ، تھانہ کینٹ کے علاقہ نوگزاروڈ پرں پولیس نے رات 10بجے دو موٹر سائیکل سوار وں کومشکوک جان کر روکا اور ان کی تلاشی لی گئی ان کے پاس موجود بیگ سے ایک کروڑ روپے برآمد ہوئے ،دونوں موٹرسائیکل سواروں کی شناخت عبدالباسط سکنہ تحصیل باڑہ ضلع خیبر اور عباس آفریدی سکنہ تحصیل باڑہ کے نام سے ہوئی ،دونوں ملزمان پولیس کورقم بارے مطمئن نہ کرسکے کہ اتنی بھاری رقم کہاں سے آئی اوروہ اسے کہاں لے جارہے تھے ،پولیس نے ایک کروڑروپے زیردفعہ 550 ضابطہ فوجداری قبضہ میں لے کرتحقیقات شروع کردی ۔
اسلام آباد سے مزید