• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان دار سے جوڑا ایک لاکھ 90 ہزار روپے کی کاسمیٹکس اشیاء لے کر رفوچکر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دکان دار کوچکمہ دے کر جوڑاایک لاکھ 90ہزار روپے کی کاسمیٹکس اشیاء لے کررفوچکرہوگیا، تھانہ کینٹ کو مرزا فیضان بیگ نے بتایا کہ میری دکان پر ایک مرد اور ایک عورت آئے اور کاسمیٹکس کی مختلف اشیاء مالیتی ایک لاکھ 90ہزار روپے خریدیں اور مجھے نقد رقم دینے کے بجائے اپنے موبائل پر ایزی پیسے ٹرانزیکشن کی سلپ دکھائی اور گاڑی روک کر جلدی سے نکل گئے میں نے جب اپنے موبائل پر ایزی پیسہ اکاوئنٹ دیکھا تو رقم موصول نہ ہوئی تھی میں نے ان کا پیچھا کیا لیکن اس دوران وہ غائب ہو چکے تھے۔
اسلام آباد سے مزید