راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تھانہ چک لالہ کو ماجد خان نے بتایا18ستمبر کواس کا کزن محمد ساجد موٹرسائیکل پر اپنے تین سالہ بیٹے کے ہمراہ اپنے گھرسے گریسی لائن کی طرف جارہا تھا کہ پرانے ائرپورٹ روڈ پر ایک پرائیویٹ کار نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔