کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی خریداری کے خواہشمندوں نے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی بڑی شرائط ماننے سے انکار کردیا۔ بولی دہندگان پی آئی اے میں 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، فلیٹ سائز میں اضافے اور مخصوص روٹس پر آپریشنز جاری رکھنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں نے فروخت سے حاصل ہونے والی پوری رقم حکومت کو دینے کے بجائے دوبارہ ایئرلائن میں سرمایہ کاری کیلئے رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ بڈرز ان ملازمین کیلیے نئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے چاہتے ہیں، جن کو وہ نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کرینگے جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب یہ معاملہ اعلی سطح پر ڈسکس ہورہا ہے، اگر حکومت یہ مطالبات مان لیتی ہے، تو توازن پی آئی اے کے خریدار وں کے حق میں چلا جائیگا۔
حکومت کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 6 بڈرز نے مجوزہ شیئرہولڈرز ایگریمنٹ اور سیل پرچیز ایگریمنٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔