• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے ٹینس اسٹار جینک سنر نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نیویارک (نیوز ڈیسک)اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے ٹیلر فریٹز کو ہرا کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے بعد 23سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی تعداد دو ہوگئی ہے ،اس سے قبل انہوں نے رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت تھا۔۔ جینک سنر نے امریکی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 5-7 سے شکست دے کر کیریئر میں پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔