• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی زبوں حالی کا شکار، کئی علاقے پیدل چلنے کے بھی قابل نہیں رہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بزنس مین گروپ(بی ایم جی)کے چیئرمین زبیرموتی والا نے کہا ہے کہ کراچی زبوں حالی کا شکار ہے،کئی علاقے پیدل چلنے کے بھی قابل نہیں رہے،پاکستان اور کراچی کا موازنہ الگ الگ کرنا ہوگا،پاکستان کا 54فیصد ٹیکس کراچی ادا کررہا ہے جبکہ 70فیصد ایکسپورٹ شہر قائد سے ہوتی ہے پھر بھی رہائشی اور صنعتی علاقوں کا انفرااسٹرکچر بربادی کے منظر پیش کررہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)میں کے سی سی آئی الیکشن کے حوالے سے بی ایم جی امیدواروں کے تعارف کیلئے منعقد کی گئی ظہرانہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان،اے کیو خلیل،میاں ابرار احمد،کے سی سی آئی الیکشن میں صدارتی امیدوار جاوید بلوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید