• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیب اکرام کا بلامقابلہ صدر عالمی ہاکی بننے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر عالمی ہاکی پاکستان کے طیب اکرام اگلی 4 سالہ مدت کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ صدربن جائیں گے، صدارت کے انتخاب کیلئے ڈیڈ لائن تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ کامیابی کا باقاعدہ اعلان 9 نومبر کو مسقط میں ایف آئی ایچ کانگریس کے اجلاس میں ہوگا ۔ انہوں نے نے 2022 میں بھارت کے نریندر بٹرا کے 2 سال بعد مستعفی ہونے پر بیلجئم کے مارک کونڈرم کو 47 - 79 ووٹوں سے شکست دی تھی۔