پشاور (وقائع نگار) محکمہ بہبود آبادی ضلع پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے گزشتہ روز خاندانی منصوبہ بندی ضلع پشاور کے زیر اہتمام فلاحی مراکز کے مقامی علاقوں میں لوگوں کو ڈینگی ہیمریجک بخار سے بچانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی سمیع اللہ خان خلیل نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت جاری کیں کہ فلاحی مراکز مساجد اور یونین کونسل دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں اور پانی کی ٹینکیوں کی صفائی جلد از جلد کی جائیں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل کی قیادت میں ایک ٹیم نے خاندانی منصوبہ بندی ضلع پشاور کے زیر اہتمام فلاحی مراکز کے علاقوں پر واقع گھروں کا دورہ کیا سمیع اللہ خان خلیل نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈینگی وائرس سے بچاؤ بارے میں آگاہی مہم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ڈینگی وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل کی جانب سے اس موقع پر مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رہنے کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے گئے اس موقع پر لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پڑوس میں پانی کے تالاب کھڑے نہ ہوں تاکہ مچھروں کی افزائش کے مقامات کو روکا جاسکے۔ٹیم کے ارکان نے مقامی لوگوں کو حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا سمیع اللہ خان خلیل نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف رکھیں اور نالوں میں مٹی کا تیل چھڑکیں انہوں نے مقامی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ محکمہ بہبود آبادی انہیں ڈینگی کے خاتمے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا دن بھر جاری رہنے والی مہم کے دوران شرکاء نے فلاحی مراکز کے متعلقہ سڑکوں پر واک کا بھی اہتمام کیا، شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بیماری کی وجوہات کے بارے میں آگاہی کے پیغامات درج تھے