• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی نے 8 ہزار ڈی این اے کیسز حل کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری(ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی نے 8ہزار سے زیادہ ڈی این اے اور سیرولوجی سے متعلق کیسز انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے حل کیے ہیں، سندھ فرانزک لیبارٹری پاکستان کی واحد”آئی ایس او17025“ سندیافتہ لیبارٹری ہے جو شعبہ صحت،سندھ حکومت کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے ایس ایف ڈی ایل، کراچی میں منگل کوسرکاری اور غیر سرکاری آفیشلز کے لیے”کرمنل جسٹس کے نظام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں فرانزک ڈی این اے کی افادیت“ کے موضوع پرمنگل کوپروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ تقریب سے پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیّہ سید، ایس ایف ڈی ایل کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان اور ڈائریکٹر شناخت پروجیکٹ سی پی ایل سی عامر حسن نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی سیشن کے اختتام سے قبل ایک پنیل ڈسکشن بھی ہوا جس میں اے آئی جی انویسٹٹیگیشن ذوالفقار علی مہر، ڈاکٹر سمیّہ سید،ڈاکٹر اشتیاق احمدخان اور عامر حسن نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں مسلح افواج، پولیس، پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ، انسانی حقوق کے اداروں، امدادی سروسز، ٹروما سینٹر اور تدریسی اداروں کے آفیشلزنے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید