راولپنڈی(آئی این پی ) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی 7 سال 10 روز بعد سماعت کے لئے مقرر ہونے والی 12 اپیلیں مختصر سماعت کے بعد ایک بار پھر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئیں۔رواں سال اس اہم ترین کیس کی دوسری بار سماعت تھی۔ صدر آصف زرداری نے 4 چار اپیلوں میں اپنے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کا وکالت نامہ پیش کیا جبکہ سزا یافتہ مجرمان پولیس افسران سابق سی پی او سعود عزیز اوراس وقت کے ایس پی سٹی خرم شہزاد نے بھی اپنے وکیل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو تبدیل کر کے اسامہ آمین قاضی کو نیا وکیل مقرر کر دیا ہے۔