• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمبولینس ، ایمرجنسی گاڑیوں کے محفوظ راستے کیلئے کنٹرول روم قائم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میںامن و امان کی صورت حال کے دوران ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کے محفوظ راستے کے لئے کنٹرول روم قائم کیاجائے گا ۔ اس کنٹرول روم میں ایک مخصوص موبائل اور پی ٹی سی ایل نمبر کے ساتھ ایک فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائے گا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایمرجنسی گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اس نظام کو ایمرجنسی اور ایمبولینس پورٹل کا نام دیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیاجس کی صدارت چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی بینش فاطمہ نے کی ۔اجلاس میں 1122کے افسران، ایدھی سروس کے نمائندے اور نجی ایمبولینس ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد شہر میں ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے بلا تعطل اور محفوظ گزرگاہوں کو یقینی بنانا تھا۔سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی گاڑیوں کو شہر کے بڑے ہسپتالوں اور اہم سڑکوں پر متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے ۔
اسلام آباد سے مزید