لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع ہوگیا ۔احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر ڈیوٹی جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔عدالت میں وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم بحالی کے فیصلہ کے بعد ریفرنس قابل سماعت نہیں، احتساب عدالت کو اس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں رہا۔رمضان شوگر ملز ریفرنس کو واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع ہو گیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کیلئے درخواستیں دائر کریں۔