• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان سے چین کو 5-1 کی بڑی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کوپاکستان نے میزبان چین کو1- 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی ، دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں حنان شاہد کے خوبصورت پاس پر عبدالرحمٰن نے پاکستان ٹیم کو برتری دلائی ۔ تیسرے کوارٹر میں 11ویں منٹ میں ندیم احمد نے برتری دوہری کردی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا لیکن کپتان عماد بٹ نے سنہری موقع ضائع کر دیا۔ چوتھے کوارٹر کے شروع ہوتے ہی حنان شاہد نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر پاکستان کو تین صفر کی برتری دلا دی۔ اختتام سے چار منٹ قبل پاکستان نے اوپر نیچے مزید دو گول کیے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ اب پاکستان ہاکی ٹیم ہفتے کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ جس نے جمعرات کو جنوبی کوریا کو 3-1سے شکست دی جبکہ ملائیشیا نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد چار5-4 پانچ گول سے مات دی۔

اسپورٹس سے مزید