راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے سہالہ میں قائم سلاٹر ہاؤس حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ راولپنڈی انتظامیہ نے اس کی مخالفت کی ہے۔سلاٹر ہاؤس1965میں تقریبا15ایکڑ پر بنایا گیا تھاجس کیلئے15/15لاکھ راولپنڈی اسلام آباد جبکہ10لاکھ روپے کینٹ بورڈ نے فراہم کئے تھے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹ بورڈ کا اجلاس 25جنوری2024کو ہوا تھاجس میں سابق کمشنر لیاقت چھٹہ نے سلاٹر ہاؤس سی ڈی اے کو دینے کا عندیہ دیا تھاجس پر29جنوریکوسی ڈی اے کی طرف سے میٹ بورڈ اجلاس کے منٹس میں کہا گیا کہ14اعشاریہ75ایکڑ اراضی ہمک سہالہ روڈ پر 27فروری1964کو سی ڈی اے نے الاٹ کی تھی۔اب بورڈ کا انتظام وانصرام سی ڈی اے کے حوالے کیا جائے۔ان منٹس آف میٹنگ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے جھٹلاتے ہوئے ایک لیٹر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سلاٹر ہاؤس کی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے تینوں میونسپل اداروں نےرقم فراہم کی تھی ۔