• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم، چینی، کھاد کے 50 فیصد حصے کو گوادر بندرگاہ سے درآمد کی منظوری

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر تمام سرکاری اداروں کو اپنی متعلقہ درآمدات جیسا کہ گندم، چینی ، کھاد کے 50فیصد حصے کو گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے اندرون ملک رسائی دینے کی ہدایات جاری کرنے کی منظوری دے دی، کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دیدی، کابینہ نے بندرگاہ سے برآمدات میں اضافہ کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کرلیا، پاکستان اور سری لنکا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری پوسٹل اسٹیمپ کے اجراء کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے چینی کی برآمد کے حوالے سے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید