• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کراٹے کاز گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے زین الدین ترین نے ایران میں کھیلی جانے والی چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔کوئٹہ کے زین الدین نے انڈر18کیٹگری کے فائنل میں ایرانی کھلاڑی کو ہرایا، زین الدین ترین نےانفرادی کومیتے مائنس 50 کے جی میں برا نز میڈل بھی حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں 11 ایشیائی ممالک شریک تھے۔