• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اسکی جمہوری ترقی کیساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اسکی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، جمہوریت اسی وقت فروغ پاتی ہے جب قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایک نظامِ حکومت نہیں بلکہ ایک معاشرتی ڈھانچہ ہے جمہوریت میں ہر شہری کی آواز سنی جاتی ہے، اس کا احترام کیا جاتا ہے اور اس کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک مضبوط جمہوریت کی طرف سفر مسلسل جاری رہنے والا عمل ہےمضبوط جمہوریت کے لیے مستعدی، استقامت اور معاشرے کے تمام طبقات کی فعال شرکت کی ضرورت ہے جمہوریت اسی وقت فروغ پاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید