• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی اکرمﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے سرخرو ہوسکتے ہیں، علمائے کرام، اوسلو میں جلوس میلاد

اوسلو (ناصراکبر) ناروے میں بھی یوم ولادت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جماعت اہلسنت ناروے سے جلوس نکالا گیا جلوس میں سیاسی سماجی ومذہبی رہنماؤں سمیت اوسلو کی دوسری مساجد کےعلماءکرام ، ثناءخوانان نعت خوانان عہدیداران اور انتظامیہ اور کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔جلوس کے دوران اوسلوکی فضائےیا رسول اللّٰہ ﷺ کے نعروں اور درود و سلام سے گونجتی رہی۔ جلوس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام نے کہا کہ نبی آخر الزمان ﷺ ، کل انسانیت کے لئے اور سب جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے ۔انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ اس عزم کے اعادہ کے ساتھ منانا چاہئیے کہ اللہ اور اللہ کے رسول کریم ﷺ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گذاریں یہی وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو ا جا سکتا ہے۔ جلوس میں النور اسلامک سنٹر کےامام سید محمد اشرف شاہ علامہ قاری خالد رضا قادری قاری محمودالحسن چشتی جماعت اہلسنت ناروے کے امام سید نعمت علی بخاری مسلم سنٹر فیوروست کے امام وخطیب علامہ قاری نور علی سیالوی علامہ مفتی طاہر عزیز باروی ورلڈ اسلامک مشن کےامام علامہ حافظ شیراز حسین خالد محمود شیخ معصوم زبیر چوہدری زاہد اسلم مہمند چک مشہور نعت خواں محمدعبد المنان سینئرسیاستدان راجہ اقبال پیپلز پارٹی ناروے کے سینئرنائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں راجہ عاشق حسین پروفیسر مولانا نصیر احمد نوری ڈاکٹر ارشد ضیاء، امام غوثیہ سوسائٹی اور کیمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس کے آخر میں جماعت اہلسنت ناروے محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی جسے جماعت اہلسنت ناروے کے امام سید نعمت علی بخاری اور دیگرعلماءکرام نے خطاب کئے اور نعت خوانا ن نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔ اسماعیل سروربھٹیاں نے اس موقع پرروزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے سے اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی اوردونوں جہانوں کی خوشیا ں حاصل ہوتی ہیں آپﷺ کایوم ولادت منا کر اہل ایمان نہ صرف اپنے دین و ایمان اور قلب وروح کی تازگی کا سامان کرتے ہیں بلکہ رحمت العالمین ﷺ کی آمدباسعادت پر خوشیاں مناتے ہیں اور اس احسان ِ عظیم پر اللّٰہ پاک کا شکر بجا لاتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید