• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے، چوہدری خورشید

لیڈز( زاھدانور مرزا) سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق وزیر دفاع چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے پاکستان اور پاکستانی بچاؤ تحریک کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک تحریک کآغاز کر رہے ہیں جس کا مقصد اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کو ہزاروں مسائل درپیش ہیں لیکن حکومت نے ان کی طرف کبھی توجہ نہیں دی ۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔خورشید زمان کا کہنا تھا کہ اور سیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر بیچ کر ملکی معیشت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضہ ایک بڑا ایشو ہے جس پر کبھی بھی غور نہیں کیا گیا اور اسی لیے برطانیہ میں نئی نسل وطن عزیز پاکستان سے دور ہو رہی ہے اور یہ ایک بڑا المیہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے اس حکومت نے ابھی تک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کوئی کمیشن تک نہیں بنایا اور نہ ہی کوئی ایسا ادارہ بنایا جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کر سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت فوری طور پر ایک ایسا ادارہ قائم کرے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

یورپ سے سے مزید