• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ﷺ کی سنہری اقدار کو اپنانا ہوگا، سلجوق مستنصر تارڑ

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر)سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے پاکستان اسلامک اور کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات اور حیاتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حضور ﷺکے رحم، انصاف اور امن کے اسباق کا بھی تذکرہ کیا۔ سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آئیے ہم اُن سنہری اِقدار کو اپنی روزمرہ زندگیاں میں اپنانے کی کوشش کریں جوآپﷺ نے ہمیں بتائی اور اپنے سماج میں افہام وتفہیم، اتحاداورخیرسگالی کو فروغ دیں۔
یورپ سے سے مزید