• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، سائبیریا اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بڑھ گئی

میڈرڈ(نیوزڈیسک)ا سپین، سائبیریا اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدت اختیار کرگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے ازمیر اور بولو میں 3 دن تک جلنے والی 2 مقامات پر جنگلات کی بڑی آگ پر قابو پا لیا گیا،ترک حکام نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور تیز ہواوں کے باعث اگلے 2 دن تک شمالی اور مغربی ترکیہ میں جنگلات میں مزید آگ لگنے کا خطرہ ہے۔دوسری جانب سپین، سائبیریا اور پرتگال میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، پرتگال کی سرحد کے قریب لگی جنگلات کی آگ کے باعث قریبی علاقوں کے رہائشیوں کا انخلا کرایا جا رہا ہے۔جنوبی سائبیریا میں 30 سے زائد مقامات پر جنگلات میں لگی آگ کے باعث 7 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو گئی، جہاں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی۔
یورپ سے سے مزید