• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن نے افغان باشندوں کو پناہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی

منیلا ( نیوز ڈیسک) فلپائن نے افغانستان کے تارکین وطن کو پناہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا اور فلپائن کا کہنا ہے کہ امریکا میں آبادکاری کی کارروائی مکمل ہونے تک افغان باشندوں کی محدود تعداد عارضی طور پر فلپائن میں قیام کرے گی ۔ اس پروگرام پر عمل کے طریقہ کار اور تفصیلات پر دونوں حکومتوں کی طرف سے بات چیت کی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل پناہ کے متلاشی افغانیوں کو عارضی طور پر قیام کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ جب گزشتہ سال سامنے آیا تو اسے فلپائنی عوام کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امریکا میں فلپائن کے سفیر جوز مینوئل رومالڈیز نے کہا کہ تقریباً 50ہزار افغان شہری ویزے کے متلاشی ہیں۔ ان میں وہ خاندان شامل ہیں، جنہوں نے امریکی حمایت یافتہ حکومت کے لیے کام کیا تھا۔ فلپائنی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہر امیدوار کو پہلے فلپائن کا ویزا حاصل کرنا ہو گا اور افغانستان میں طبی معائنہ کرانا ہو گا۔
یورپ سے سے مزید