• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم میں حکومت کی بدنیتی شام ہے، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر و سابق ایڈیشن سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی یوکے محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکمراںآئینی ترمیم کے نام پر جو غیرآئینی ترامیم پیش کرنا چاہتے تھے یہ بدنیتی پر مبنی تھی جس کا ثبوت حکومت نے آئینی ترمیم کو آخری وقت تک مسودہ سیاسی جماعتوں سے چھپائے رکھا ۔اگر یہ ترمیم آئینی ہوتی تو ہفتے پہلے سیاسی جماعتوں کو بھیجتے وہ اس کو پڑھتے اور مناسب سمجھتے تو اپنی اپنی آئینی تجویز لکھ کر واپس کرتے پھر حکومت اس کو شامل کرتی تو آئینی ترمیم بنتی۔ سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ قدم آئین پر ڈاکہ تھا جس کا تمام جماعتوں نے مثبت نوٹس لیا۔حکومت نے پچھلے ہفتے سے رات کے اندھیرے میں کوشش کی کہ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے چھپ چھپا کر بل پاس کروا لیا جائے تو اسے پاکستان کے عوام کو مزید پسنے کا موقع مل جائے گا جس کو سیاسی جماعتوں نے مل کر یہ بدنیتی پر مبنی ترمیم کا راستہ روک کر پاکستان کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کے لئے درست قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا اگر پاکستان کی لیڈرشپ ملکی مفاد میں اسی طرح اکھٹے ہوکر مقابلہ کریں تو پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہےجس طرح پاکستان کے بانی قائداعظم نے قیام پاکستان سے پہلے مہاتما گاندھی کی وزارت عظمیٰ کی پیش کش مسترد کر دی تھی۔ آج ہمارے لیڈر ایک ایک وزارت کے بدلے سب کچھ دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ قائداعظم بھی مضبوط پاکستان چاہتے تھے جہاں عوام کو بنیادی حقوق آسانی سے مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک قوم بن کر اپنی پہچان کو اجاگر کرنا چاہئے جمہوری سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے قائداعظم کے نقش قدم پر چلنا چاہئے قوم کو دھوکہ دے کر اقتدار پر مسلط ہونا بند کیا جائے۔

یورپ سے سے مزید