• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ؐ خاتم البنین او روجہ تخلیق کائنات ہیں، قاری محمد عباس

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی صدر پی پی بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور کی رہا ئش گاہ پر عید میلاد النبی ﷺ کی بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل میلاد میں عاشقان مصطفیٰﷺکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وجہ تخلیق کائنات آپ ﷺ ہیں،اور آپ ﷺ خاتم النبین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خاتم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اور ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے،ہم نے قانون تحفظ ختم نبوت کی پاسبانی کرنی ہے۔سردار عبدالر حمٰن خان نے کہا کہ ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنا ہے۔آصف نسیم راٹھور کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے ،اور وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس حوالے سے ناقابل فراموش دینی خدمت کا فریضہ انجام دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن میلاد النبیؐ منانے سے دلی اور روحانی سکون ملتا ہے۔محفل میلاد میںحاجی کرامت حسین نے نعت رسول مقبول اور گلہائے عقیدت کے نذرانے بھی پیش کیے۔عید میلاد النبی کی محفل میں سابق مشیر راجہ شوکت خالق،آصف خان، ہیری بوٹا،چوہدری افتخار پوٹھی،ماموں چوہدری عبدلقیوم ،سلطان محمود کراچی والا،حاجی چوہدری نذیر ،چوہدری محمد سلیم ،لالہ علی اکبر،شاہد اقبال ،افضل ملک ،ندیم قیصر راٹھور ،سمران راٹھور،چوہدری شوکت حسین ،عرفان راٹھور،منیر بٹ ،عمران راٹھور سمیت دیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید