• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن نے امریکی صدارتی امیدوار کملاہیرس کی حمایت کردی

ماسکو (نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ان کا ملک کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہے۔ ولادی ووسٹک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ موجودہ صدر جو بائیڈن، ہمارے آدمی تھے ۔ وہ آئندہ صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے لیکن انہوں نے کملا ہیرس کو امیدوار نامزد کیا ہے اور اپنے ساتھیوں نے کملا ہیرس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ روسی صدر نے کہا کہ ہم یہی کر رہے ہیں اور ہم کملا ہیرس کی حمایت جاری رکھیں گے۔روسی صدر نے کہا کہ کملا ہیرس کے مد مقابل صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں روس پر کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ پابندیاں عائد کیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کملا ہیرس کامیابی کے بعد روس کے حوالے سے ایسانہیں کریں گی جیسا ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ اس موقع پر روسی صدر نے امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدار کملا ہیرس کے ہنسنے کے انداز کی بھی تعریف کی ۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے انعقاد میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔
یورپ سے سے مزید