• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاشبہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہونگے، بلاول

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے عدالتی اصلاحات ملک کیلئے ناگزیر ہیں۔ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معزز ہیں، سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک تجویز ہے کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کے پاس آئے، چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پر کوئی کل اعتراض اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی اصلاحات پاکستان کے لیے ضروری ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہم نے تو خواہش ظاہر کی کہ اپوزیشن کے ان پٹ سے ہم آئینی ترمیم منظور کرائیں جبکہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے یہ ہم پارلیمان نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم منظور کرنا ناممکن ہے، مولانا فضل الرحمٰن سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کے تحفظات بہت زیادہ تھے، جے یو آئی کے مطابق خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی اراکین، ججز اور بارز کے اراکین بھی ہوں۔

اہم خبریں سے مزید