• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، تعداد 4 ہوگئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)باخبر ذرائع کے مطابق ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عسکری حکام نے رپورٹ و بریفنگ طلب کرلی ۔ ادھر راولپنڈی ضلع میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد رواں سیزن میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادچار ہوگئی ہے۔نئی ہلاکت ڈھوک کالاخان کے علاقے میں ہوئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں ڈینگی کے30کنفرم مریض آئے جس سے ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد 445 ہو گئی ۔72مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔