• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنئی: ایشون اور جدیجہ نے بھارت کو حسن کے حملوں سے بچالیا

چنئی (جنگ نیوز) نوجوان پیسر حسن محمود کے ابتدائی حملوں کے بعد روی ایشون اوررویندرا جدیجہ نے بھارت کو بنگلہ دیش کے خلاف شرمندگی سے بچالیا۔ ایک موقع پر بھارت کے چھ کھلاڑی 144 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔ تاہم پہلا دن ختم ہونے پر چھ وکٹ پر 339 رنز بنائے تھے۔ ایشون 102 اور جدیجہ 82 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ؎ حسن محمود نے ہوئے چار وکٹ لیے۔ ناہید رانا اور مہدی حسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔ روہت شرما 6 ، شبمن گل صفر، ویرات کوہلی 6 اور کے ایل راہول 16 رنز بناسکے۔ رشبھ پنت 39 اوریشیسوی جیسوال 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔