• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر این او سی بھارت کا دورہ، ایتھلیٹکس فیڈریشن سے وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھارت میں منعقدہ ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیکٹس شپ میں بغیر اجازت شرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اتھلیٹکس فیڈریشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ بارہ کھلاڑیوں اور چار آفیشلز نے این اوسی لیے بغیر ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں ایک میڈل بھی اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اتھلیٹکس فیڈریشن کو خط میں واضح کیا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی غرض سے ٹیم کے بھارت جانے کیلئے این او سی نہیں مانگا گیا، جو پی ایس بی کے آئین کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔