کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکر نور اچکزئی، سردار حبیب کاکڑ و دیگر نے بیان میں مینارپاکستان لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ گاہ کے تمام راستے بند کرنے اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج سے ثابت ہوگیا کہ حکمران پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان25کروڑ عوام کا ہے دو خاندانوں کا نہیں ۔آج حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے۔ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا شکار ہیں کسی کو بھی عوام کی فکر نہیں۔