اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ (پریکٹس پروسیجر) ترمیمی آرڈیننس 2024کے اجراء پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیدیا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت اور سیکرٹری اور سیکرٹری علی عمران کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس وکلا ء برادری کی طویل جدوجہد سے انحراف کے مترادف ہے، انہوں نے آرڈیننس کے اجرا کے وقت اور انداز پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی آرڈیننس عملی طور پر ایکٹ 2023 کو منسوخ کرنے کے مترادف ہے، جو ناقابل قبول ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے بھی سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023کو برقرار رکھا تھا۔